9 جون 2026 - 06:39
جنرل اسماعیل قاآنی نے محور مقاحمت کا نیا سیکورٹی بیلٹ متعارف کرایا + تصویر

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر نے ایک پیغام میں زور دے کر کہا: آبنائے ہرمز سے باب المندب تک اور خلیج فارس سے بحیرہ احمر تک مقاومت کا نیا سیکورٹی بیلٹ ہوگا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل الحاج اسماعیل قاآنی نے "ویراسٹی پلیٹ فارم" پر اپنے اکاؤنٹ میں لکھا:

جنرل اسماعیل قاآنی نے محور مقاحمت کا نیا سیکورٹی بیلٹ متعارف کرایا + تصویر

- بہادر اور ہیرو یمن کا بروقت اور پُراعتماد اقدام محاذ مقاومت کی ذہانت کا ثبوت ہے؛ اگر

- ضرورت پڑی تو دوسرے بھی آئیں گے۔

اس پیغام کے تسلسل میں سردار قاآنی نے محور مقاومت کا نیا سیکورٹی بیلٹ متعارف کراتے ہوئے لکھا:

- آبنائے ہرمز سے باب المندب تک اور خلیج فارس سے بحیرہ احمر تک مقاومت کا نیا سیکورٹی بیلٹ ہوگا۔

- اس خطے میں صہیونی اور امریکی ریاستوں کی شرارتوں کے نتیجے میں متحدہ مقاومتی محاذ کا ردعمل سامنے آئے گا۔

- بغیر سرحد کے مجاہدین تمہاری آمد و رفت کی گذرگاہوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں،

- جارحیت جاری رکھو گے تو وہ تمہارا گلا پکڑ لیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha